لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کا 2018ء میں چھینا گیا میندیٹ لوٹا دیاگیا،غنڈہ گردوں کے گروہ نے جس کا نام پی ٹی آئی ہے پنجاب میں اپنی شکست سامنے دیکھتے ہوئے پھر سے غنڈہ گردی شروع کی ۔ ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ جتنا چاہے پھڑپھڑا لو، پنجاب کا حق پنجاب کے عوام کو مل کر رہے گا،وہ ترقی جو 2018ء میں ان سے چھین لی گئی تھی، وہ پنجاب واپس لے کر رہے گا،وزیر اعلی حمزہ شہباز انشااللہ۔