• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI نے حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کیخلاف نیا پتا پھینک دیا

لاہور(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف نو منتخب وزیر اعلیٰ میاں حمزہ شہباز شریف کا حلف رکوانے کے آئینی ،قانونی اور دیگر تاخیری حربے استعمال کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے .

پی ٹی آئی نے حمزہ شہباز کے وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے نتائج خلاف ایک نیا پتا پھینک دیا.

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی طرف سے سردار عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے قانونی و آئینی تفصیلات طلب کرلیں،اِس ضمن میں ایڈووکیٹ جنرل کو خط بھی لکھ دیاگیا ہے۔

بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ تکنیکی بنیاد پر منظور نہیں ہوتا تو اِس کے بعد ہونے والا تمام پراسیس خصوصاً وزارت اعلیٰ کا انتخاب بھی متنازعہ اور غیر آئینی ہوجائے گا گر ایسا نہ بھی ہو تو نیا میچ ضرور پڑے گا۔

اہم خبریں سے مزید