اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہارا تحفہ تمہاری مرضی نہیں بلکہ تحفے بھی ریاست کے اور مرضی بھی ریاست کی۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اب تمہاری دھونس نہیں چلے گی، آنکھیں کھول لو، تمہاری جعلی حکومت اور تمہارا مستقبل، دونوں ختم اور حساب تو دینا پڑے گا۔