• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا سانحہ مری کی ازسر نو تحقیقات کرانے کا فیصلہ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق نئی حکومت سانحہ مری کی ازسر نو تحقیقات کرانے کا جائزہ لے رہی ہے۔امکان ہے کہ تحقیقاتی کمیشن معاملے کا ازسر نو جائزہ لے گا۔ ذرائع کے مطابق مری میں ہونے والی بدانتظامی و غیر قانونی تعمیرات اور انسانی جانوں کے نقصان پر ہونے والی انکوائری کو جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔انکوائری کمیٹی اور افسران کی تبدیلی کو ذمہ دارووں کو کلین چٹ دینے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے۔جبکہ اس وقت بھی صورتحال یہ ہے کہ مری میں اندھا دھند تعمیرات کے باعث اس کا حسن گہنا دیا گیا ہےاور سانحہ مری ،انکوائری اور لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں کیسز کے زیر سماعت ہونے کے باوجود تعمیرات کا سلسلہ رکا نہیں ہے۔ عدالت عالیہ کے حکم امتناعی کے باوجود پہاڑوں اور درختوں کی کٹائی جاری ہے۔سانحہ مری کے بعد قائم ہونے والی ضلعی و مری انتظامیہ کی طرف سے تعمیرات پر پابندی اور غیر قانونی تعمیرات روکنے کی کوششوں اور آپریشن کے باوجود پچھلی حکومت کے دوران ہونےوالے اقدامات کے باعث مری کا کوئی حصہ ایسا نہیں جہاں تعمیرات کا سلسلہ جاری نہ ہو۔گزشتہ ساڑھے تین سال میں مری میں بے ہنگم تعمیرات کے باعث مسائل نے جنم لیاہےجس کا نوٹس نئی حکومت نے لیا ہےاور سارے معاملے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے سانحہ مری کی ازسر نو تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید