• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے کرکٹ سیزن کی تیاری، آسٹریلین مٹی، ڈھاکا کی گھاس، پاکستان میں نئی پچوں پر کام شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں وکٹ کے پورے اسکوائر کی کھدائی کرکے آئند ہ سیزن کیلئے نئی پچوں کی تیاری شروع کردی ہے۔ آف سیزن میں چیئرمین رمیز راجا کی ہدایت پر پچوں میں نئی مٹی ڈالی گئی ہے تاکہ مستقبل کے اسٹارز کو نئے سیزن میں اچھی پچوں پر کوالٹی کرکٹ مل سکے۔ پی سی بی کے چیف کیوریٹر آغا زاہد کا کہنا ہے کہ وقفے کو سامنے رکھتے ہوئے پچوں میں خامیوں کو دو ر کیا جارہا ہے۔ سیزن ختم ہونے کے بعد نئی مٹی اور گھاس کا تجربہ کیا جارہا ہے۔ پچوں کو جاندار بنانے کے لئے چار مرحلوں میں یہ کام ہوگا۔ اس بار ڈھاکا گھاس لگائی جارہی ہے۔ دیسی گھاس بھی لگائی جارہی ہے۔ کراچی میں13پچوں کے اسکوائر کو تبدیل کیا جارہا ہے۔ پچ نمبر تین کیلئے آسٹریلیا سے مٹی منگوائی گئی ہے۔ گیارہ پچوں میں ڈیڑھ انچ نئی مٹی ڈالی جائے گی جس کے بعد اس میں کھاد اور دیگر لوازمات کی مدد سے انہیں نئی شکل دی جائے گی۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے آسٹریلوی پچ کنسلٹنٹ کی خدمات بھی حاصل کی ہے وہ بھی پاکستان آکر پچوں کے بارے میں اپنی رپورٹ دیں گے۔ آسٹریلوی ماہر یہ رپورٹ بھی دیں گے کہ پاکستان میں ڈراپ ان پچیں کتنی مدد گار ثابت ہوسکتی ہیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں لاہور اور کراچی کی پچوں کی اپ گریڈیشن ہورہی ہے۔

اسپورٹس سے مزید