کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ اوپنر عابد علی گرائونڈ میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد بدھ کو فیصل آباد میں کرکٹ لیگ کا میچ کھیلیں گے ۔ انہیں گزشتہ سال دسمبر میں میچ کے دوران ہارٹ اٹیک ہوا تھا ۔ بعد میں انہیںدو اسٹنٹ ڈالے گئے تھے ۔ اب ڈاکٹرز نے کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔