ساہیوال(این این آئی) اسپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال محمد زاہد غزنوی نے کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گر دوں صغیر حسین کاظمی اور عبد الجبار مغل کو31,31سال قید سخت کی سزا کا حکم سنادیا ہے۔
استغاثہ کے مطابق سی ٹی ڈی نے 22نومبر2021کو ایک کاروائی کے دوران زمان پارک اوکاڑہ میں دہشت گرد ی کی واردات سے قبل دو نوںدہشت گردوں صغیر حسین کاظمی اور عبد الجبار مغل کو گرفتار کر لیا تھا اوردہشت گر دوں کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد ،دو ناجائز پستول ،دو ہینڈ گر نیڈ و ڈینٹو نیٹر بر آمد کر لئے تھے اور تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال نے دونوں دہشت گردوں کے خلاف 4-5ایکسپلوزو ایکٹ،13اسلحہ ایکٹ اور7انسداد دہشت گر دی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔سر کار کی طرف سے پیر وی آصف جاوید نے کی ۔