اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں ملکی حالات اور امن وامان کی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔