خیرپور(بیورو رپورٹ) ُپیپلز پارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے زراعت اور خوابوں کے بادشاہ منظور حسین وسان نے کہاہے کہ خواب میں آصف علی زرداری کو ایوان صدر میں صدر کے عہدے پر فائز دیکھا ہے عمران خان کا سیاسی مستقبل بہت خراب دیکھ رہا ہوں نئے الیکشن سات آٹھ ماہ میں ہوسکتے ہیں عمران خان اپنے گھر کا حلقہ بھی ہاریں گے سندھ پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے عمران خان کو سندھ سے کچھ نہیں ملے گا وہ گوٹھ نواب خان وسان میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو رونا نہیں چاہیے احتساب سب کا ہوگا احتساب ضروری ہے احتساب نہیں ہوگا تو ملک نہیں چل سکے گا منظور حسین وسان نے کہاکہ عمران خان کے کچھ لوگ بھاگ کر باہر چلے جائیں گے اور اس کے کچھ لوگ جیلوں میں جائیں گے ہوسکتا یے کہ 6 ماہ کے بعد عمران خان بھی پاکستان میں نظر نہ آئیں۔