اسلام آباد ، راولپنڈی (خصوصی رپورٹ، اپنے رپورٹر سے) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 85 افراد کورونا کا شکا رہو گئے تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔این آئی ایچ کے مطابق کورونامریضوں کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 411ہو چکی ہے جبکہ ایکٹوکیسزکی تعداد 3340 ہے۔ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 30 ہزار 364 ہے۔ 24 گھنٹے میں کوروناکے 45مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد شفا پانے والے افرادکی مجموعی تعداد 14 لاکھ 93 ہزار 707 ہوگئی ۔ گذشتہ24 گھنٹے کے دوران 18 ہزار 563 کوروناٹیسٹ کیے گئے ،تاحال ملک بھرمیں 2 کروڑ 79 لاکھ 44 ہزار 584کوروناٹیسٹ کیےجاچکے ہیں۔ وائرس سےمتاثر 209مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 720کیسز،سندھ میں 5 لاکھ 76 ہزار 618 ،خیبرپختونخوا 2 لاکھ 19 ہزار 389 اور بلوچستان میں 35 ہزار483 کیس رپورٹ ہوئے ۔ اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 159،گلگت بلتستان میں 11 ہزار 736 کیسز، آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 43 ہزار 306 ہے۔راولپنڈی ضلع میں کورونا ایک بارپھر زیرو ہوگیا۔گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں راولپنڈ ی ضلع میں کورونا کا کوئی کنفرم مریض رپورٹ نہیں ہوا ۔ ضلع میں اب تک کورونا وا ئرس سے متاثرہ کل43028مریضوں میں سے41680ڈسچارج جبکہ1333اموات ہوئیں۔ایکٹو کیسز کی تعداد16ہے جن میں سے14ہوم آئیسولیشن جبکہ دو مریض ہسپتال میں ز یر علاج ہیں۔