کوئٹہ(پ ر)وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ نےگزشتہ روز شبیر کاکڑ ڈائریکٹر جنرل، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کوئٹہ کے دفتر کا دورہ کیا تاکہ بلوچستان میں اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کو فروغ دیا جا سکے، اس موقع پر منعقدہ میٹنگ میں مین کیمپس اور سب کیمپس میں سکل ڈویلپمنٹ کے جاری پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل نے اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کو انتہائی موثر اور کامیابی سے چلانے کے لیے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یہ بات انتہائی قابل تعریف ہے کہ بی یو ای ٹی، خضدار NAVTTCکا ایک قابل قدر شراکت دار ہے ۔ وائس چانسلر نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں کو فروغ دے کر معاشی ترقی کی جا سکتی ہے۔