لندن (جنگ نیوز) فاسٹ بولر حسن علی، جیمز اینڈرسن اور ثاقب محمود لنکاشائر کے اگلے میچ کے لیے12 رکنی اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔ وہ ممکنہ طور پر جیمز اینڈرسن اور ثاقب محمود کے ساتھ فاسٹ بولنگ اٹیک کا حصہ ہوں گے۔ دوسری جانب پاکستانی پیسر نسیم شاہ کندھے کی انجری کے سبب کاؤنٹی چیمپئن شپ کے اپریل اور مئی میں گلوسٹر شائر کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔ 19 سالہ نسیم کو سیزن کے ابتدائی ہفتے میں چوٹ لگی تھی۔ وہ برسٹل میں گلوسٹر شائر کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ بحالی کے عمل سے گزریں گے اورٹی ٹوئنٹی وائٹلٹی بلاسٹ میں ابتدائی میچز کے بعد ایکشن میں واپس آئیں گے۔