اسلام آباد( محمد صالح ظافر) وزیر اعظم شہباز شریف اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر 27 اپریل کو سعودی عرب پہنچیں گے جہاں وہ تین دن قیام کریں گے اس دوران وہ سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔
باخبر زرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں وزیر اعظم شہبازشریف کا پر تپاق استقبال کیا جائے گا۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کئی اہم امور پر بات چیت کریں گے۔