کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کا سلسلہ رکنا چاہیے، وزیراعظم ہاؤس کے علاوہ کسی اور جگہ کو کیمپ آفس ڈکلیئر نہیں کیا۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد میڈیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلانے کا سلسلہ رکنا چاہیے۔