لاہور(خبرایجنسی )لاہور ہائیکورٹ میں مریم نوازکا پاسپورٹ واپسی کیلئے متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، جسٹس شہبازر ضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز اپنے بیمار والد کی تیمارداری کیلئے لندن جانا چاہتی ہیں، اس لیے عدالت ان کا پاسپورٹ واپسی کا حکم دے اور مریم نواز کو لندن اپنے والد کی تیمار داری کیلئے جانے کی اجازت دے۔