• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران عوام سے معافی مانگیں، انتخابات مدت پوری ہونے پر ہوں گے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ایجنسیاں)وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے گی اوراگلے عام انتخابات وقت پر ہوں گے ‘ اب الیکشن میں سازش ہوگی نہ مداخلت ہوگی‘ آئندہ جو بھی الیکشن ہوگا اس میں آر ٹی ایس بیٹھنے کی غلطی نہیں ہوگی، ڈسکہ کی طرح دھند نہیں چھائے گی.

 الیکشن کمیشن کا عملہ چوری نہیں ہوگا‘عوام عمران خان کی اصلیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔کیا عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف مانگے تانگے کے پیسوں سے خریدے؟،آپ کی وزارت عظمیٰ کی کرسی یا بیوپاری کی دکان تھی .

عمران خان کی معاشی دہشت گردی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں‘عمران خان کی صورت میں جو فاش غلطی ہوئی تھی قوم اسے دہرانے کو تیار نہیں‘عمران خان عوام کے مجرم ہیں‘ عمران خان چینی،آٹا اور ادویات چوری پر عوام سے معافی مانگیں۔ انہیں اپنی غلطیوں اور جرائم کا حساب دینا ہوگا‘مشکل فیصلے عوام کی بہتری کے لئے کئے جائیں گے۔

 جمعہ کو مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پہلے بیرون ملک سازش کا ذکر کرتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب ہو گئے تھے، انہیں اصل میں ان کے اعمالوں نے اقتدار سے نکالا ہے۔

عمران خان کی تقاریر پچھلے چار سال سے تبدیل نہیں ہوئیں، عمران خان کی ڈھٹائی ا ور جھوٹ ختم نہیں ہو رہا‘گزشتہ دو رحکومت میں مہنگائی کا طوفان برپا رہا،ریاست مدینہ کے دعویداروں نے عوام کو اشیاء ضروریہ کیلئے قطاروں میں لگایا۔

ملک کو قرضوں تلے دبادیا۔ عمران خان نے فارن فنڈنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ کی‘خود داری کا دعویٰ کرنے والوں نے کشمیر بیچ دیا۔عمران خان کو ان کے حوار یوں نے اقتدار سے نکالا۔

اہم خبریں سے مزید