پشاور(نمائندہ جنگ) تھانہ شاہ قبول کی حدود میں باپ نے شادی شدہ بیٹی کو غیرت کے نام پر پھانسی دے کرقتل کردیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کر کے ملزم کوگرفتارکر لیا،شافیہ کی شادی 5سال قبل سیالکوٹ میں ماموں زاد سے ہوئی ،2 سال قبل شوہر سے ناراض ہوکر میکی آئی اور طلاق مانگ لی ۔ اے ایس آئی افتخار کی درج کر دہ ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز پولیس اطلاع ملی کہ ڈبگری میں واقع فلیٹ میں شادی شدہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا اور وہ لاش چھپا رہے ہیں وہ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچا تو فلیٹ کے اندر چارپائی پر ایک جوان لڑکی کی لاش پڑی تھی جسے تشدد کےبعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیااس دوران پولیس نے موقع پر موجود افراد اظہر ولد فیض احمد ٗسمیرا زوجہ اظہر ٗدائود ولد اظہر ٗغلام صابر ولد نذیر احمد کو شامل تفتیش کیا تو اظہر نے پولیس کو بتایا کہ لاش اس کی بیٹی مسماۃ شافیہ کی ہے جس کی شادی اس نے پانچ سال قبل اپنے بھانجے رحمان بٹ سے کرائی تھی۔