• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی عمرے پر جانے کی اجازت کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ، پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی عمرے پر جانے کی اجازت کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقررجسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ درخواست پر 25 اپریل کو سماعت کرے گا،جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل بنچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت سے معذرت کی تھی، مریم نواز کی طرف سے احسن بھون ایڈووکیٹ پیش ہونگے،عدالت نے درخواست گزار کی ضمانت منظور کر رکھی ہے، درخواست گزارعدالتی حکم پر پاسپورٹ ہائیکورٹ سرنڈر کر رکھا ہے، درخواست میں موقف اپنایاگیا ہے کہ مریم نوازمریم نواز عمرے کی ادائیگی کیلئے 27 اپریل کو سعودی عرب جانا چاہتی ہیں،پاسپورٹ سرنڈر ہونے کی وجہ سے عمرے کی ادائیگی نہیں ہو سکتی،عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے کی اجازت دی جائے، استدعاعمرے کی ادائیگی کیلئے پاسپورٹ مریم نواز کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے،لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو ضمانت دیتے ہوئے پاسپورٹ سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید