ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے رمضان پیکج کے تحت رمضان بازاروں میں چینی کی فی کلو قیمت میں مزید 5 روپے کم کردی ہے وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق رمضان بازاروں میں کل فی کلو چینی اب 70روپے فی کلوگرام کی قیمت پر فراہم کی جائے گی۔محکمہ خوراک گندم خریداری کا مقررہ ہدف جلد حاصل کرے اور گندم اسمگل و ذخیرہ کرنے والے ملک دشمن عناصر سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے-انہوں نے یہ بات انہوںنےجہانیاںمیں رمضان بازار اور گندم خریداری سنٹر کااچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی-کمشنر نے رمضان بازار میں شہریوں سے ملاقات کی اور اشیاء خوردونوش بارے استفسار کیا-ڈاکٹر ارشاد احمد نے اشیاء خوردونوش کی کوالٹی، نرخ بھی چیک کئے-گندم خریداری مرکز کے وزٹ پر ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا تھا کہ ضلع کے کاشتکاروں کو باردانہ فراہم کیا جاچکا ہے اب گندم کی خریداری کا ٹارگٹ جلد از جلد حاصل کیا جائے۔