پشاور(جنگ نیوز ) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے نیبر ہوڈ کونسل کی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کیلئے مثبت سرگرمیاں منعقد کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس و یوتھ افیئرز پشاور کے زیر اہتمام مختلف علاقوں میں باقاعدہ کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکے ۔ وہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر و یوتھ افیئرز پشاور افتخار علی شاہ کی جانب سے محکمے کے بارے میں بریفنگ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ تحصیل پشتہ خرہ ہارون صفت سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر و یوتھ افیئرز پشاور افتخار علی شاہ نے میئر کو بریفنگ دیتے ہوئے سٹاف کی کمی ‘ ادارے کی کارکردگی ‘ سرگرمیوں کے انعقاد اور دیگر امور بارے آگاہ کیا جس پر میئر زبیر علی نے انہیں تمام مسائل دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور محکمہ سپورٹس و یوتھ افیئرزاور جہاں کہیں بھی مسائل درپیش ہوں گے