اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نیب ختم نہیں ہوگا، نیب کے قانون میں ریفارمز لائینگے، عمران خان سیاست کے ذریعے اقتدار میں نہیں آئے، انہیں چاہیے کہ فیصلہ کرلیں کہ یہ اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے گئے یا سازش کی وجہ سے؟اگر معیشت 2 فیصد بھی آگے بڑھی تو ڈیڑھ سال پورے کرینگے، اگر معیشت نیچے گئی تو عوا م میں جائینگے۔