کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحادی آزاد رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کو اپنے ہمراہ عمرے پر جانے کی دعوت دی ہے تاہم ذرائع کے مطابق محمد اسلم بھوتانی ناسازی طبیعت کے باعث عمرے پر نہیں جاسکیں گے ، تاہم انہوں نے دعوت دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔