• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان بازاروں میں چینی اور گھی کی قیمتوں پر سبسڈی کا آغاز

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے 11 رمضان بازاروں میں حکومت پنجاب کی جانب سے چینی اور گھی کی قیمتوں پر واضح سبسڈی کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے باعث عوام کی بڑی تعداد رمضان بازاروں کا رخ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر تک چینی 70 روپے کلو میں اور گھی کی فی کلو قیمت پر 50 روپے رعایت فراہم کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شمش آباد رمضان کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طیب خان اور رضوان نذیر بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے آٹا،گھی اور چینی کے سٹالز پر عوام کو سہولیات کا جائزہ بھی لیاڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں چینی،گھی اور آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے اضافی کاؤنٹرز قائم کردیے گئے ہیں تاکہ عوام کو قطاروں میں نہ لگنا پڑے ۔عید الفطر تک چینی اور گھی کی قمیتوں میں ریلیف جاری رہے گا۔
ملتان سے مزید