• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہے پوری PTI بیمار پڑجائے حمزہ شہباز ضرور حلف لینگے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ صدراور گورنر سمیت پوری پی ٹی آئی بیمار پڑجائے تب بھی حمزہ شہباز حلف ضرور لیں گے، عدالتوں کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ رات کو عدالتں کیوں کھلیں؟

 عمران صاحب آپ کا صدر پنجاب میں آئین شکنی کر رہا ہے، اسلئے رات کو عدالتیں کھلتی ہیں۔ مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ عمران صاحب فسطائیت اور آئین شکنی چھوڑیں، پارلیمان کے اغوا کار نہ بنیں۔

آئین، جمہوریت اور پارلیمان کو یرغمال بناتے ہیں اور پھر کہتے ہیں عدالتیں کیوں کھلتی ہیں؟ پوری قوم عارف علوی کی آئین شکنی دیکھ رہی ہے، عدالتیں کھلیں تو عمران صاحب سازش کے جھوٹ بولنے لگیں گے، عدالتوں پر بھی الزام لگانے لگیں گے۔

اہم خبریں سے مزید