• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا حلف اتوار کو بھی نہیں ہوسکا

کراچی (ٹی وی رپورٹ) نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف کا معاملہ لٹک گیا۔

 لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود آج اتوار کو بھی حلف برداری کی تقریب نہ ہوسکی۔

 صدر مملکت عارف علوی نے عدالتی ہدایت کے باوجود حلف لینے کے لیے کسی کا نام پیش نہیں کیا۔

 عدالت نے صدر عارف علوی سے کہا تھا کہ حلف کے لیے کسی اور شخص کو ذمہ داری دیدیں۔ صدر مملکت نے وزیراعظم سے مشورہ مانگا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے حلف اٹھوالیں۔

صدر عارف علوی نے صادق سنجرانی سے ملاقات بھی کی مگر حکومتی مشورے پر غور کرتے ہی رہ گئے۔ پنجاب حکومت کا جہاز سنجرانی کو لینے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھڑا رہ گیا۔

 ن لیگ کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ صورتحال ٹھیک تھی مگر بابر اعوان اور فواد چوہدری کے ایوان صدر پہنچنے کے بعد خراب ہوگئی۔

اہم خبریں سے مزید