• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ پرویز اشرف کے اسپیکر بننے سے پیپلز پارٹی پنجاب کی تنظیم غیر فعال

لاہور(نمائندہ جنگ)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کوسپیکر قومی اسمبلی بنا دیا گیا جبکہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی صوبائی وزارت یا اسپیکر پنجاب اسمبلی کے امیدوار ہیں اس وجہ سے صوبائی تنظیم غیر فعال ہو چکی ہے، پیپلزپارٹی گزشتہ پانچ برسوں سے وسطی پنجاب میں اپنی کھوئی ہوئی مقبولیت کی تلاش میں سرگرداں ہےہر دو تین سال بعد بلند بانگ دعوؤں کے ساتھ لاہور کو مرکز بنا کر پکے ڈیرے لگانے کا اعلان کیا جاتا ہےچار سال قبل قمر الزمان کائرہ کی صدارت اور چوہدری منظور احمد کی سیکرٹری شپ میں سنٹرل پنجاب کے ورکرز فعال ہوے تو انھیں اچانک ایک ضمنی الیکشن میں غیر فعال کردار کی بنا پر فارغ کر دیا گیا . جس کے بعد راجہ پرویز اشرف کو پنجاب کی صدارت سونپی گئی جنھوں نے این اے 133 کے الیکشن میں پارٹی کے اندر نئی روح پھونکی جبکہ عوامی لانگ مارچ کی پنجاب میں کامیابی کیلئے بھی کلیدی کردار ادا کیا. پی پی پی کا نصف صدی سے یہ المیہ ہے کہ قیادت جب بھی تنظیم کو مضبوط کرنےکا آغاز کرتی ہے. اقتدار مل جاتا ہے جوتنظیم میں سرمائے کی سیاست لاتا ہے یا ہر پانچ سات سال بعد پارٹی توڑنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کاری ضربیں لگاتی ہے۔ 

ملک بھر سے سے مزید