• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین سربلند کرنے پر اعلیٰ عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، صدر سپریم کورٹ بار

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان بار کونسل ، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی.

 اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کا کہنا تھا کہ آئین کو سربلند کرنے پر اعلیٰ عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عدلیہ نے ایسا فیصلہ دیا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، تکلیف دہ بات ہے کہ سابق وزیر اعظم عدلیہ کے خلاف کمپین کررہے ہیں.

 وفاقی حکومت اس پر فوری کارروائی کرے،جو عدلیہ کے خلاف کمپین چلا رہے ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے،موجودہ عدلیہ نے اپنے دامن پر لگے بہت سے داغ دھو دیئے ہیں،لیٹر گیٹ سکینڈل کا سب سن رہے ہیں،7مارچ کو لیٹر آیا اور 27 تک وہ خاموش رہے،یہ سفارتی اخلاقیات کے خلاف ہے.

سیاست کے لیے ملک کو نقصان نہ پہنچایا جائے،اپنے اداروں کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے۔ہمارے دشمن لیٹر گیٹ کو پاکستان کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں، الیکشن کمیشن کو متنازعہ نہ بنایا جائے، اگر الیکشن کمیشن غیر جانبداری سے کام کر رہا ہے تو اس پر حملے نہ کئے جائیں،الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں.

الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلا خوف و خطر سیاسی جماعتوں کے کیسوں کا فیصلہ کرے، لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے آئینی بحران پر فیصلہ دیا ، اب عدلیہ کو اس معاملے پر واضح احکامات جاری کرنا چاہئے، ملک کو آئینی بحران سے بچایا جائے۔

اہم خبریں سے مزید