• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم نواز شریف کا مکمل صحت یابی تک پاکستان آنا مشکل،اسحاق ڈار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ممکن ہے بجٹ 2022 مئی کے آخر میں پیش کردیا جائے۔نواز شریف روزانہ کی بنیاد پر ملکی معاملات میں اپنی ذمہ داری ادا کررہے ہیں ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا مکمل صحتیابی تک پاکستان آنا مشکل ہے۔ان خیالات کا اظہار سینیٹر اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بلاول اور نواز شریف کی ملاقات میں ہونے والی باتوں سے متعلق باہر آنے والی باتیں صرف قیاس آرائیاں تھیں۔نواز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کے دوران میثاق جمہوریت دوئم پر بات چیت ہوئی ۔ جس میں معاشی سمت کا تعین،انتخابی اصلاحات اور اوورسیزووٹنگ کے معاملات زیر بحث تھے، اس کے علاوہ میثاق جمہوریت اول میں دو سے تین نکات پر تبادلہ خیال ہوا جن پر عمل ہونا ابھی باقی ہے۔موجودہ ملکی معاشی حالات پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح یہ کہ عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالیں۔ آئی ایم ایف کی خواہشات کی فہرست طویل ہوتی ہے، میں نے متعدد بار آئی ایم ایف سے ڈیل کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید