اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے بینظیر پٹرول کارڈ کی تیاری شروع کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق بے نظیر پٹرول کارڈ پر رعایتی نرخ پر پٹرول دینے کی تجویز ہے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، محکمہ ایکسائز اور نادرا کے ڈیٹا سے استفادہ کیا جائے گااس کے ذریعے انکم سپورٹ پروگرام کے اہل افراد کے موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کی تفصیلات جمع کی جائیں گی۔