• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ تربت میں لیپ ٹاپ کی بندربانٹ قبول نہیں‘بی ایس اوپجار

کوئٹہ (پ ر )بی ایس اوپجار وحدت بلوچستان کے ترجمان نےکہاہے کہ جامعہ تربت میں لیپ ٹاپ اسکیم میں چند شعبوں بلخصوص لاء ڈیپارٹمنٹ میں من پسند ‘فارغ طلباء اور وزیٹنگ فیکلٹی کے نام ڈال کرمستحق طلباء و طالبات کی حق تلفی کی گئی جوافسوسناک اورقابل مذمت ہے ایک لابی جان بوجھ کر ادارے میں تعلیم دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہو کر طلباء وطالبات کو مایوسی کی طرف دھکیل رہی ہے جس کے خلاف پجارسیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہوکر ہرسطح پر آوازبلند کررہی ہے بیان میں کہاگیا کہ بلوچ طلباء و طالبات کے بنیادی حقوق پر تنظیم کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گی جامعہ تربت کی انتظامیہ اپنی پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے مستحق طلباء وطالبات کانام میرٹ پر یقینی بنائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیاجائے گا۔