• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کیلئے اپنی ذات ہی آئین و قانون، درست جگہ پاگل خانہ ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے آپ کو ہی آئین اور قانون سمجھتے ہیں‘عمران صاحب چاہتے ہیں کہ سب ان کے جھوٹ کی بعیت کر لیں اور کرپشن کا حساب نہ لیں‘عمران صاحب مرضی کا جج‘ مرضی کا وکیل اور مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں‘ وہ خود کو ہی عدالت‘ جج اور پولیس سمجھتے ہیں‘ .

عدالت سوال پوچھے تو اس کی توہین کرو، الزام لگائو اور پھر سازش کہو‘الیکشن کمیشن سوال پوچھے تو 8 سال بھاگتے رہو، الزام لگائو اور گھیراؤ کی دھمکیاں دو‘ایسے شخص کو ذہنی مریض کہتے ہیں جس کی جگہ پاگل خانہ ہوتا ہے۔

فواد چودھری کے بیان پہ ردِ عمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کے سوالوں کے جواب دیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب چاہتے ہیں کہ سب ان کے جھوٹ کی بعیت کر لیں اور کرپشن کا حساب نہ لیں ، وہ مرضی کے سوال اور اپنی مرضی کے جواب چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب مرضی کا میچ، امپائر اور کھلاڑی چاہتے ہیں جہاں ان کی مرضی سے آؤٹ اور ناٹ آؤٹ دیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید