اسلام آباد (ایجنسیاں)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں عید کے بعد اگلا مہینہ مئی کا ہنگامہ خیز ہوگا،استعفے لیے بھی جاسکتے ہیں اور دیئے بھی جاسکتے ہیں، مسائل کا واحد حل الیکشن ہے۔چاہے جتنی مرضی اپوزیشن اکٹھی ہوجائے اب انتخابات کو نہیں روکا جاسکتا‘اگر ملک کوخانہ جنگی اور خونریزی سے بچانا ہے تو 30مئی سے پہلے انتخابات کا اعلان کردیں ورنہ عمران خان کی کال پر پوراملک اکٹھا ہوجائے گا۔منگل کو اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کے دبائو پر سبسڈی ختم کرنے سے حکومت اپنی سیاسی قبر کھو دے گی، سبسڈی ختم کرنے سے حکومت مخالف تحریک کو زبردست ایندھن فراہم ہوگا۔دریں اثناءاسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے ، کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہے لیکن ہم ان چوروں کو نہیں چھوڑیں گے ۔