• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ و دیگر مقدمات، سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن بے قصور قرار

لاہور(پی پی آ ئی)سیشن کورٹ لاہور نےسابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے خلاف ایف آئی کے 3 مختلف مقدمات میں انہیں بے قصور قرار دے دیا ہے، بشیر میمن کے وکلا نے عبوری ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں۔گذشتہ روز لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج کے روبرو بشیر میمن کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ایف آئی اے نے بھی بشیر میمن کو بے قصور ٹھہراتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ تفتیش میں بشیر میمن بے گناہ ثابت ہوئے اور وہ کسی مقدمے میں مطلوب نہیں۔

اہم خبریں سے مزید