کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی نے آئینی ذمے داری پوری کرنے کے لئے مئی کے تیسرے ہفتے میں سالانہ جنرل باڈی اجلاس کی تیاریاں شروع کر دیں۔ آخری جنرل باڈی میٹنگ نجم سیٹھی کے دور میں ہوئی تھی۔ نئے آئین کے تحت گزشتہ تین برسوں میں پی سی بی جنرل باڈی میٹنگ نہ کرا سکا۔ اجلاس میں کرکٹ ایسوسی ایشنز کے صدور شریک نہیں ہو سکیں گے کیوں کہ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے صدور کا انتخاب اب تک نہیں ہو سکا ہے۔ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی ، چیف ایگزیکٹو اور چیف آپریٹنگ آفیسر ،بلائنڈ کرکٹ کونسل اور ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدروبھی اجلاس میں شامل ہوں گے ۔ رمیز راجا کی جانب سے آڈٹ اور فنانشل رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی ۔