عدیس ابابا (اے ایف پی) ایتھوپیا کے شہر گوندار میں ایک مسلم رہنما تدفین کے موقع پر دہشتگردوں کے حملے میں 20 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، یہ بات ایک مقامی اسلامی گروہ نے بدھ کے روز بتائی۔ ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے، ایک مسجد کو بھی آگ لگادی گئی جبکہ قرآن پاک کی بے حرمتی بھی کی گئی۔ اسلامک افئیرز کونسل آف امہارا نے ایک قبرستان پر کئے گئے حملے کو قتل عام قرار دیا اور بتایا کہ یہ حملہ شدت پسند مسیحیوں کی جانب سے کیا گیا۔