کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال مصطفیٰ نواز کا فواد چوہدری پر اداروں اور حکومت میں تقسیم پیدا کرنے کی سازش کا الزام، کیا مصطفیٰ نواز کا بیان درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے موقع پر اگر شہباز شریف وزیراعظم ہوئے تو وہی تعیناتی کریں گے.
ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بطور وزیرخارجہ جہاں جائیں گے بینظیر بھٹو کا نام ساتھ لے جائیں گے۔
سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن نہیں ہوتے تو موجودہ وزیراعظم ہی آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کریں گے، اگر الیکشن ہوجاتے ہیں تو پھر نیا وزیراعظم فیصلہ کرے گا.
موجودہ صورتحال میں لگتا ہے اس وقت تک الیکشن نہیں ہوں گے اس لیے وزیراعظم شہباز شریف کو ہی آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کرنا ہوگا، موجودہ وزیراعظم کو بھی اسمبلی نے منتخب کیا ہے اسے تعیناتیوں کا حق ہے۔