• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکٹیبلز کی سیاست نے ملک کو تباہ کردیا ہے، سراج الحق

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکٹیبلز کی سیاست نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔ چند خاندانوں نے گزشتہ 7دہائیوں سے سیاست اور جمہوریت کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔تینوں بڑی جماعتوں نے اپنی اپنی بادشاہتیں قائم کیں، لیکن عوام کی فلاح و بہبود،عدل و انصاف کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی قائم نہ کر سکیں۔ ظلم و ناانصافی کا کھیل بند ہونا چاہیے،الیکشن متناسب نمائندگی کے اصول کے تحت کرانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید