• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی

لاہور (اے پی پی)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے پاسپورٹ دینے کی درخواست واپس لے لی گئی جس کی بنیاد پر عدالت عالیہ نے درخواست نمٹا دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل نئے بنچ نے سماعت کی تو مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ موکلہ کی ہدایات پر وہ درخواست واپس لینا چا ہتے ہیں اس لیے انہیں درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔دو رکنی بنچ نے مریم نواز کے وکیل کی استدعا منظور کر لی۔

اہم خبریں سے مزید