• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھاریاں راولپنڈی موٹروے، گوجرخان سیکشن میں لینڈ ایکوزیشن نا مکمل

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) کھاریاں راولپنڈی موٹروے منصوبہ کیلئے گوجر خان سیکشن میں تاحال لینڈ ایکوزیشن مکمل نہیں ہو سکی۔پراجیکٹ ڈائریکٹر کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان/ لینڈ ایکوزیشن کلکٹر کو ایک مراسلہ بھجوایا گیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کی بنیاد پر بننا ہے۔اگر لینڈ ایکوزیشن کے عمل میں تاخیر ہوئی تو حکومت پاکستان کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔موٹر وے کھاریاں،سرائے عالمگیر،جہلم، دینہ، سوہاوہ، گوجر خان راولپنڈی روات ٹی چوک تک بننی ہے۔چار لین سڑک پر باڑ کے ذریعے رسائی محدود ہوگی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ آخری مرحلے پر ہے۔این ایچ اے نے منصوبہ کیلئے اراضی چھ ماہ میں فراہم کرنی ہےاس لئے لینڈ ایکوزیشن کا کام جلد شروع کرکے مکمل کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید