پشاور(نمائندہ جنگ)پاکستان میں گزشتہ ایک سال مئی 2021 سے اپریل 2022 کے دوران میڈیا اور اس کے کارکنوں بشمول صحافیوں کے خلاف حملوں ، تشدد اور خلاف ورزیوں کے 86 واقعات رونما ہوئے،جبکہ ڈیجیٹل میڈیا کے لئے کام کرنےوالوں کو نشانہ بنانے کارجحان میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے،اگرچہ ان حملوں اور خلاف ورزیوں میںگزشتہ سال کے دستاویزی خلاف ورزیوں کی مجموعی تعداد کے مقابلے میں کئ درجے کمی آئی ہے تاہم ڈیجیٹل میڈیا کے لئے کام کرنے والے صحافیوں کو نشانہ بنانے کا رجحان بدستور جاری ہے،جوکہ ملک میں آزادی اظہار رائے کو دبانے کی جاری کوششوں کاتسلسل ہے، اس بات کا انکشاف پاکستان میں قائم میڈیا رائٹس واچ ڈاگ فریڈم نیٹ ورک کی جانب سے 3مئی کو پریس کی آزادی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی جانےوالی تحقیقاتی رپورٹ میں ہوا ہے۔