اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چاہوں تو شیخ رشید اور اس کے ساتھیوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہو جائے، شیدے ٹلی کی ٹلی بجانا مشکل نہیں لیکن ایسے واقعات سے سیاست کسی اور طرف چلی جائے گی۔گزشتہ روزوزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جہلم والا سابق وزیر کہتا ہے ہمارا گھروں سے نکلنا مشکل ہوجائے گا حالانکہ ہم نے گھر سے باہر نکل کر ہی مقدمات کا سامنا کیا ہے، ہمارے خلاف سزائے موت کے کیسز بنائے گئے، کسی بھی جماعت کے لیے دو سوبندے بھیجنا مشکل نہیں، ہمارے لیے شیدے ٹلی کی ٹلی بجانا مشکل نہیں، لیکن ایسے واقعات سے سیاست کسی اور طرف چلی جائے گی، مجھ پر بطور پارٹی صدر پنجاب بڑا دباؤ ہے لیکن میں نے کارکنان کو منع کیا، ہماری طرف سے پہل نہیں ہوگی لیکن کب تک صبر کریں۔