اسلام آباد، مدینہ منورہ (نیوز ایجنسیاں) وزیر اعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں نمازِ جمعہ ادا کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق نماز جمعہ کے بعد وزیراعظم نے ملک و قوم کی سلامتی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔وزیر اعظم نے مسجد نبوی میں پاکستانی وفد کے ہمراہ روضہ رسول ؐ پر دوبارہ حاضری دی اور ملکی سلامتی، ترقی اور سماجی خوشحالی کیلئے دعائیں مانگیں۔ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں پاکستانی وفد کے ہمراہ روضہ رسول ؐ پر دوبارہ حاضری دی۔وزیر اعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور ملکی سلامتی، ترقی اور سماجی خوشحالی کیلئے دعائیں مانگیں۔