کراچی (ٹی وی رپورٹ )اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ گورنر کوئی نوٹری پبلک نہیں ہے جو خالی مہر لیکر بیٹھا ہوا ہے۔ جب الیکشن ہوا ہی نہیں تو وہ کیسے اس پر مہر لگا دے گا؟ہمارے وکلاء اس فیصلے کو چیلنج کریں گے گورنر صاحب اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں صدر پاکستان کو بھی دیکھنا پڑے گا کہ یہ معاملات اس طرح کیسے حل ہوسکتے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ 28 میں فیصلہ کرنا ہے ، ابھی 20 دن باقی تھے۔ عدالتیں صبح آٹھ بجے کھل جاتی ہیں کچھ تو فیس سیونگ دینی ہیں عدالتوں نے، کوئی تو راستہ بنانا ہے۔ گورنر اور صدر پاکستان بھی آئین کے مطابق کام کررہے ہیں مجھے یہ لگتا ہے کہ جب اس طرح کا ٹکراؤ شروع ہوگا تو یہ معاملہ انا کی جنگ سے کوئی اور جارہاہے ،صدر پاکستان تو حلف لے سکتا ہے وہ نہ ہو تو چیئر مین سینیٹ حلف لے سکتا ہے۔