• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کیخلاف پرویز الٰہی کی اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

لاہور (نمائندہ جنگ)سیشن کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی، درخواست اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی جانب سے دائر کی گئی، عدالت نے پولیس رپورٹ جمع ہونے کے بعد پر درخواست مسترد کرنیکا محفوظ فیصلہ سنایا ، پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کیا جا چکا ہے پولیس کی تفتیش جاری ہے ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی، رپورٹ میں استدعاکی گئی ہے کہ عدالت پرویز الٰہی کی درخواست خارج کرنے کا حکم دے ،لیگی وکلاءکی جانب سے کہا گیا کہ پرویز الٰہی تھانے میں پیش بھی نہیں ہوئے اور درخواست پر ڈائری نمبر بھی نہیں لگا جبکہ چوہدری پرویز الٰہی نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
اہم خبریں سے مزید