• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین آمیز کلمات کیلئے اکسانے پر عمران خان، شیخ رشید و دیگر کےخلاف تھانہ کلر سیداں میں درخواست

کلر سیداں (نمائندہ جنگ) کلر سیداں کے قانون دان ملک توقیر ارشد اعوان ایڈووکیٹ نے مسجد نبوی کے احاطہ میں توہین آمیز کلمات کہنے کیلئے اکسانے پر سابق وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور فواد چوہدری سمیت دیگر کے خلاف کارروائی کیلئے تھانہ کلر سیداں میں درخواست دے دی ہے۔ انہوں نے درخواست میں تحریر کیا کہ میں نے اپنے موبائل فون پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں چند لوگ مسجد نبویؐ میں انتہائی نازیبا الفاظ اور گالیاں دے رہے تھے جبکہ حکومت پاکستان کا ایک وفد روضہ رسولؐ پر حاضری کیلئے وہاں گیا ہوا تھا اس کے بعد ایک اور ویڈیو دیکھی جس میں شیخ رشید 27 اپریل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے دھمکی دے رہے تھے اور لوگوں کو اکسا رہے تھے کہ جب پاکستانی وفد مکہ مدینے جائے گا تو وہاں پاکستانی انہیں چھوڑیں گے نہیں اور گالیوں سے ان کا استقبال کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید