راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ 5شکلیں دنیا میں جہاں بھی جائیں گی انہیں گندے انڈے پڑینگے، ملک کی تشویش ناک اور خوفناک صورتحال ہے ، اس پر خاموش بنا رہا جائے ایسا نہیں ہوسکتا ہے،اگر پنجاب میں منحرف اراکین کی نااہلی کا فیصلہ آتا ہے تو اور بڑا مسئلہ ہوگا، میں کہتا تھا (ن)سے ش نکلے گی، ن کہاں ہے؟ ملک کی جمہوریت سوا نیزے پر کھڑی ہے ، اسی مہینے میں فیصلہ ہونا ہے، اگر ایک دفعہ کال ہوگئی تو کال کوئی نہیں سنبھال سکتا،میرے فوج کے ساتھ تعلقات تھے، ہیں اور رہیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے انکو بتایا تھا کہ آپکے خلاف بڑی نفرت ہے، دنیا کے جس ملک میں یہ لوگ جائینگے وہاں ان کو گندے انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں 20 دن پہلے گیا تھا اور میں صورتحال سمجھ گیا تھا/
انہوں نے جو شور مچایا ہوا جبکہ نہ ڈیزل مل رہا ہے، 10 سے 12 روپے چینی مہنگی کردی، گھی 15 روپے مہنگا ہوگیا، جو الزامات ہم پر تھے اب یہ ان پر پڑ رہے ہیں۔