بغداد (اے ایف پی) عراقی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایران / سعودی عرب تنازعہ ختم ہونے کے قریب ہے۔ جب کہ عراقی وزارت خارجہ کے ترجما کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات جلد بحال ہوسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تنازعہ ختم ہونے کے قریب ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کے مقصد کے تحت عراق نے گزشتہ برس سے پانچ بار مذاکرات کی میزبانی کی ہے۔ عراقی وزیراعظم نے سرکاری ملکیتی اخبار الصباح کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب میں ہمارے بھائیوں نے موجودہ خطے کی صورت حال کے پیش نظر ذمہ داری کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں۔