ریاض(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم اور کروڑ ہا شکر ہے کہ اپنے گھر اور آقائے محترم خاتم المرسلین نبی رحمت ﷺ کے روضہ اطہر کی زیارات سے پہلی بار نوازا ہے،کعبہ شریف کا طواف،عمرہ اور حجر اسود کی سعادتیں، نبی پاک کے روضہ کی حاضری کی اس روحانی کیفیت کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک مسلمان کیلئے اس سے بڑی دنیا کی کیا کامیابی ہوسکتی ہے کہ اللہ کریم اور نبی مہربانﷺ کے در کی حاضری نصیب ہو جائے۔