کوئٹہ ( آئی این پی )بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نےکہاہے کہ شعبہ یورولوجی (ماہر امراض گردہ و مثانہ)کو سول ہسپتال سے سمنگلی روڈمنتقلی کافیصلہ واپس لیاجائے شہر میں قلب میں یورولوجی کی سہولت سے مریض بڑی تعداد میں مستفید ہورہے ہیں لیکن محکمہ صحت نے عوامی مفادات کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے مثانہ و گردہ وارڈ کو سمنگلی روڈ پر منتقل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیاہے جو عوام دشمنی ہے انہوں نے کہاکہ دیگر صوبوں میں محکمہ صحت کی اعلیٰ کارکردگی سے نئے شعبہ جات کھولے جارہے ہیں اور ہماری ناقص کارکردگی کا یہ عالم ہے کہ شہر کے مرکز میں قائم سول ہسپتال سےاہم وارڈ کو بند کر کے شہر سے دور منتقل کیا جا رہا ہے۔