• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، قتل کی لرزہ خیز واردات، ماں اور 4 بچوں کو ذبح کردیا گیا، شوہر دوسری بیوی سمیت گرفتار

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)بوستان کلی پوٹی ناصران میں نامعلوم افراد نےماں اور چار بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا جبکہ ڈھائی سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا مقتولین افغان مہاجر تھے۔ لیویز نے مقتولہ کے شوہر اور دوسری بیوی کو قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا۔لیویز کے مطابق پشین کے علاقےبوستان کاریزات کلی پوٹی ناصران میں رہائشی پذیر حکمت اللہ کی بیوی سیکنہ بی بی ،دو بیٹیوں سات سالہ شاہدہ بی بی ،11گیارہ سالہ صائمہ بی بی،دو بیٹوں 9نو سالہ عنایت اللہ اور 13سالہ سلمان خان کو نامعلوم افراد نے ذبح کر کےقتل کر دیا اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو بی ایم سی کوئٹہ پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں سول ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی گئیں اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پشین کاریزات محمد علی درانی نے جنگ کو بتایا کہ افسوس ناک واقعہ بوستان کے قریب کلی پوٹی ناصران میں پیش آیا قتل کے الزام میں مقتولہ کے شوہر حکمت اللہ اور اس کی دوسری بیوی کو حراست میں لے لیاگیا ہے انہوں نے بتایا کہ حکمت اللہ نے بتایا کہ وہ تین روز سے گھر میں نہیں تھا آج کسی نے اس کو بتایا کہ اس کی بیوی بچوںکو قتل کر دیا گیا ہےجس پر وہ گھر پہنچا تو اس کاصرف ایک ڈھائی سالہ بیٹا عثمان جو معجزانہ طور پر محفوظ تھاباقی اس کی بیوی اور چار بچوں کو ذبح کر کے قتل کیا گیا ۔شوہر نے مزید بتایا کہ اس نے دو شادیاں کی ہوئی ہیں مقتولہ بیوی سے پانچ بچے جبکہ دوسری بیوی سے صرف ایک بچہ ہے۔ لیویز نے اس کی دوسری بیوی کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ مقتولین کے ورثاء کی تلاش جا ری ہے لاشوں کو سول ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہیں مقتولین افغان مہاجر ین تھے ۔

اہم خبریں سے مزید